خواتین کا ہینڈ بیگ اب چلتا پھرتا کولر بھی

خواتین کے فیشن میں ان کا ہینڈ بیگ ایک خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن اب ایسا ہینڈ بیگ متعارف کرادیا گیا جسے آپ چلتا پھرتا کولر بھی کہہ سکتے ہیں۔

امریکا کی معروف فیشن برانڈ بیلا ویٹا نے یہ ہینڈ بیگ متعارف کرائے ہیں جس میں منی کولر بھی رکھا گیا ہے۔

بیگ کے اندر منی کولر کی جگہ رکھنے کے باوجود بھی ان کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاکہ بیگ کی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔

حیرت انگیز اور دلچسپ منی کولر بیگ کا استعمال بھی انتہائی آسان رکھا گیا ہے جب کہ اس کے اندر تقریباً ڈیڑھ لیٹر مشروب رکھنے کی گنجائش ہے۔

بیگ کے ڈیزائنر کا کہنا ہےکہ بعض اوقات خواتین کو پانی یا جوس وغیرہ کے لیے ایک بوتل کافی نہیں ہوتی اسی لیے منی کولر بیگ کا یہ آئیڈیا مددگار ثابت رہے گا۔

اس سے خواتین فیشن کے ساتھ اپنی صحت اور تازگی کا بھی خیال رکھ سکیں گے جب کہ فیشن کی ضرورت بھی پوری ہوتی رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے