پنجاب کےسرکاری اسکول گرمی کی چھٹیوں کےبعد کھل گئے

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولوں کی چھٹیاں ختم اور اسکول کھل گئے ، نہ صرف سرکاری بلکہ تمام نجی اسکولز بھی آج کھل گئے ہیں۔

پہلے دن ہی بچوں کی بڑی تعداد سکولوں میں آتی دکھائی دی ، بچے چھٹیوں میں خوب ہلا گھلا، مستی کرنے کے بعد اسکول پہنچے تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب بھر کے اسکولوں میں پڑھائی کا عمل شروع ہوگیا۔

چھٹیوں کے دوران کوئی بچہ اپنی فیملی کے ساتھ مری گیا تو کو ئی باہر ملک گیا، کسی کے گھر مہمان آئے اور کوئی خود مہمان بن کر کہیں گیا،کچھ بچوں نے تفریح گاہوں پر گھوم کر چھٹیاں گزاریں۔

بچے تو بچے ، والدین نے بھی خوب انجوائے کیا،کہتے ہیں ساری چھٹیاں بچوں کےساتھ خوب مستی کی اب بچے سکول آئے ہیں تو تھوڑا سکون ملے گا۔

چھٹیوں کے بعد اسکول کا پہلا دن ایک یاد گار دن کی حیثیت رکھتاہے، جب اپنےدوستوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انہیں اپنی چھٹیوں میں کی گئی سیر و تفریح کی کہانیاں سنائی جاتی ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے