ٹوئٹر اکاونٹس معطل کرنے کی پاکستانی درخواستوں میں 2 گنا اضافہ

کراچی: سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 6 ماہ کے دوران پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواستوں میں دو گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے 30 جون کے درمیان حکومت کی جانب سے 24 ٹوئٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کی درخواست دی گئی جبکہ 80 سے زائد اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا گیا۔

ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی نگہت داد کے مطابق رواں سال کے آغاز میں چند بلاگرز کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی روابط کی ویب سائٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا ’کئی افراد نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ پر انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے نوٹس موصول ہوئے‘۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سمیت امریکا، روس اور ترکی کی پیش کردہ بری مثالوں پر عمل کررہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے