کراچی: لہسن اور دودھ ایک دوسرے سے بالکل مختلف غذائی اشیا ہیں جنہیں ایک ساتھ استعمال کرنے کے بارے میں آج تک کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا لیکن ان دونوں کو ایک ساتھ استعمال کرنے کے بیش بہا فائدے ہیں۔
دودھ ایک مکمل قدرتی غذا ہے جو ہرعمرکے افراد کے لیے موزوں ہے، دودھ میں کیلشئم کے علاوہ مختلف وٹامنزاورپروٹین پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کو صحت مند رکھتے ہیں، جب کہ لہسن کو اس کے غذائی فائدوں کی وجہ سے کھانوں کے علاوہ مختلف ادویات بنانے کے لیے بھی استعمال کیاجاتا ہے، تاہم اگران دونوں اجزا کو ایک ساتھ ملا کراستعمال کیا جائے تو ان کے فائدے دُگنے ہوجاتے ہیں۔
دمہ کے مریضوں کے لیے فائدے مند:
آدھا لیٹر دودھ میں 250 ملی لیٹر (ایک پاؤ) پانی ملائیں اور اسے ایک ساس پین میں پکائیں اب اس میں 10 جوے لہسن کے شامل کریں اور مکس کریں جب یہ مکسچر آدھا رہ جائے تو اس میں 2 سے 3 چمچ چینی ملائیں اس مکسچر کو روزانہ رات کو سوتے وقت پئیں یہ مکسچر دمہ کے مریضوں کے لیے بہت فائدے مند ہے۔
کھانسی کے لیے فائدے مند:
لہسن کھانسی میں بے حد فائدے پہنچاتا ہے، لہسن اور دودھ کےاس مکسچر میں تھوڑی سی ہلدی یا شہد ملاکر کھانسی کے مریض کو دیں، اس سے یقیناً فائدہ ہوگا اور کھانسی میں آرام آئے گا۔
کولیسٹرول سے نجات:
کولیسٹرول آج کل ہردوسرے انسان کا مسئلہ ہے، کولیسٹرول میں زیادتی کی وجہ سے اکثراوقات ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کولیسٹرول کے مریض لہسن اوردودھ کے مکسچرکو ایک ہفتے تک روزانہ استعمال کریں یہ کولیسٹرول میں کمی کرکے جسم کو نقصان پہنچانے والی چربی کو ختم کرتا ہے۔
بدہضمی:
لہسن میں قدرت نے کئی خفیہ فائدے چھپا کررکھے ہیں جن سےانسان ناواقف ہے، ان ہی میں ایک بدہضمی کو ختم کرنا ہے، لہسن اور دودھ کے مکسچر کو بدہضمی کی صورت میں استعمال کریں، یہ مشروب کھانا ہضم کرنے والا جوس بناتا ہے جس کی وجہ سے کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔
پھیپھڑوں کی بیماری میں موزوں:
لہسن اور دودھ سینے اور پھیپھڑوں کی بہت سی بیماریوں میں فائدے مند ہے، لہسن میں موجود نیومرس سلفرعنصر پھیپھڑوں اور سینے کے انفیکشن میں بہت آرام پہنچاتا ہے، ایک گرام لہسن، 240 ملی لیٹر دودھ اورایک لیٹرپانی کوابالیں جب یہ مکسچرایک چوتھائی رہ جائے تو اسے دن میں 3 بار پئیں، تاہم اس مکسچر کو استعمال کرنے سے پہلے ایک باراپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
دل کی امراض میں مفید:
دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے بھی دودھ اور لہسن بہت مفید ہے، تاہم دل کے مریض بالائی نکلا (اسکیمڈ) دودھ استعمال کریں۔