ہفتے میں سافٹ ڈرنک کا ایک گلاس کم کرکے بھی وزن کمی ممکن ہے

واشنگٹن: سافٹ ڈرنک یا سوڈا اور موٹاپے کے درمیان تعلق پر ہم بہت سی خبریں پہلے ہی دے چکے ہیں لیکن اب ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ سافٹ ڈرنک کے رسیا ہیں تو ہفتے میں ایک گلاس سافٹ ڈرنک میں کمی سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

غذائی ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگر آپ اپنا وزن کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو سب سے پہلے سافٹ ڈرنک پر مکمل پابندی یا اس میں کمی سے شروعات کیجئے کیونکہ سافٹ ڈرنک اور موٹاپے کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

شکر سے بھرپور مشروبات موٹی کمر کی اہم وجہ ہیں۔ اب ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ اینڈ میڈیسن اور میکیسکو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے ایک سروے میں 11 ہزار سے زائد میکسیکن خواتین سے سوالات کئے ہیں جن میں شکر والی اور بغیر شکر کی سافٹ ڈرنکس کے متعلق پوچھا گیا۔ پہلا سروے 2006 اور دوسرا سروے 2008 میں کیا گیا ۔ اس دوران ان کا وزن اور کمر کی موٹائی بھی نوٹ کی گئی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے