کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار

ساہیوال: کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم کو منڈی بہاءالدین سے گرفتار کرلیا گیا۔

آئی بی سی کے مطابق ملزم وسیم کو ساہیوال پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے نوشوپاک کے علاقے سے حراست میں لیا، ڈی آئی جی پولیس ایسٹ زون کراچی سلطان علی خواجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم وسیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر کراچی میں خواتین پر حملوں میں ملوث ہے۔ مزید تحقیقات اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ملزم کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم پر ساہیوال میں بھی خواتین پر حملہ کرنے کے 28 مقدمات درج ہیں۔ کراچی میں خواتین پر چھری سے حملے کے تقریباً ایک درجن سے زائد واقعات ہوئے تھے جہاں گلستان جوہر، شارع فیصل اور گلشن اقبال کے علاقوں میں خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے پر پہلے 5 لاکھ اور پھر 10 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے