ٹوتھ پیسٹ دانتوں کو سفید اور چمکدار بناتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ چہرے پر دانوں اور کیل مہاسوں کا علاج بھی اس میں پوشیدہ ہے۔
اگر آپ کا چہرہ دانوں اور کیل مہاسوں کی وجہ سے بدصورت لگتا ہے تو اب فکر کی کوئی بات نہیں، آپ گھر بیٹھے ان سے نجات پاسکتے ہیں اور اس پر کوئی اضافی خرچہ بھی نہیں ہوتا۔
ٹوتھ پیسٹ میں ٹرائی کلوسان اور ہائیڈروجن پرآکسائیڈ نامی مادّوں کی موجودگی اسے دانوں اور کیل مہاسوں کےلیے بہترین علاج بنادیتی ہے۔
ایک معمولی مقدار کو دانوں اور کیل مہاسوں سے متاثرہ حصے پر لگا کر 2 گھنٹے تک چھوڑ دیجیے اور پھر اسے صاف کریں گے تو حیرت کن نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔
بہترین نتائج کےلیے اس عمل کو روزانہ دوہرایا جائے جب کہ حساس جلد والے افراد اسے محتاط انداز میں استعمال کریں۔