کیا آپ اکثر چیزیں بھول جاتے ہیں؟ اپنے دل کو شریانوں کی پیچیدگیوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے بچانا چاہتے ہیں؟ اور کبھی بھی قبض، ہیضے یا دیگر نظام ہاضمہ کے امراض شکار ہونا نہیں چاہتے؟
اگر ان تینوں سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ تین جادوئی جوس آپ کی یاداشت کو بہتر جبکہ شریانوں اور آنتوں کی صفائی سمیت بلڈ پریشر کی سطح معمول پر لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اپنے جسم کی دیکھ بھال اور یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے قدرتی غذاﺅں کے استعمال سے زیادہ بہتر ذریعہ کوئی اور نہیں۔
یہ تین جوسز بھی قدرتی اشیاء سے تیار ہوتے ہیں جو کہ دماغ کو مضبوط، آنتوں یا نظام ہاضمہ کے افعال کو بہتر اور جلد کو صحت مند بنانے کے ساتھ جسمانی صحت بھی بہتر بناتے ہیں۔
دماغ اور یاداشت کو مضبوط بنانے والا جوس
اجزاء
ایک کپ بلیو بیریز
ایک کیلا
ایک چائے کا چمچ تلسی کا تیل
طریقہ کار
تمام اجزاء کو ایک بلینڈر میں ڈال کر مکس کرلیں اور پھر اس میں کچھ مقدار میں پانی اور تھوڑا سا شہد ملاکر نوش فرمائیں۔
آنتوں کو بہتر بنانے والا جوس
اجزاء
ایک کپ پسا ہوا پپیتا
ایک کپ آڑو
آدھی ناشپاتی
ایک چائے کا چمچ ادرک
طریقہ کار
تمام اجزاء کو بلینڈر میں مکس کرلیں اور پھر اس میں بھی کچھ مقدار میں پانی اور شہد شامل کرلیں۔
شریانوں کی صفائی اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والا جوس
اجزاء
دو کیلے
دو کپ مالٹوں کا جوس
ایک کھانے کا چمچ شہد
آدھا چائے کا چمچ ونیلا
طریقہ کار
تمام چیزوں کو بلینڈر میں مکس کرلیں اور پھر اس کا گاڑھا پن کم کرنے کے لیے پانی کا اضافہ کرلیں۔