اسمارٹ فونز کی 10 ایپلی کیشنز ایسی ہیں جو انٹرنیٹ ڈیٹا کو ضائع ہونے سے بچاتی ہیں۔
اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے اکثر صارفین کو اپنے ماہانہ ڈیٹا استعمال کئے بغیر ہی وقت سے پہلے ختم ہونے کی شکایات عام ہوتی ہیں جس کی وجہ ان فونز میں بہت سی ایپلی کیشنز ایسی ہوتی ہیں جو اسٹینڈ بائے پوزیشن پر بھی ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں جس کا صارف کوعلم نہیں ہوتا اور یوں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب ڈیٹا کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ہی اس کے انٹرنیٹ ایم بیز ختم ہوجاتے ہیں۔
لیکن صارفین کی جانب سے روزہ مرہ کثرت سے استعمال کی جانے والی اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز کی 10 ایپلی کیشنز ایسی بھی ہیں جو انٹرنیٹ ڈیٹا کو ضائع ہونے سے بچاتی ہیں بلکہ فون کی میموری کو محفوظ بھی رکھیں گی۔
اگر آپ کے اینڈروئیڈ اسمارٹ فون میں یہ ایپلی کیشنز انسٹال ہیں تو آپ کو اپنے انٹرنیٹ ڈیٹا کے میعاد سے پہلے ختم ہونے کی پریشانی لاحق نہیں ہوگی جب کہ یہ ایپلی کیشنز آپ کے اسمارٹ فون کے اسٹوریج کو بھی محفوظ کرتی جائیں گی، یہ ایپلی کیشنز آپ کے ماہانہ موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کو بچانےکے ساتھ ساتھ آپ کے پیسوں کو بھی بچانے میں مددگار ہیں۔
فیس بک دنیا بھرمیں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویب سائٹ ہے جس کے بے تحاشہ فیچرز ہیں، اپنے وسیع فیچرزکی وجہ سے موبائل فون پر استعمال کرنے والے صارفین فیس بک کو موبائل ڈیٹا پر بہترین طریقے سے استعمال نہیں کرپاتے تھے، ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک انتظامیہ نے 2015 میں فیس بک لائٹ متعارف کرایا جو 2 جی سروس پر بھی بہترین نتائج فراہم کرتاہے یہ ایک انتہائی معمولی سائز کی ایپلی کیشن ہے جو فون کی میموری پربوجھ نہیں بنتی۔
فیس بک لائٹ کی خصوصیات کی حامل دیگر ایپلی کیشنز جن میں ٹوئیٹرلائٹ، لنکڈ ان لائٹ، میسنجرلائٹ، اسکائپ لائٹ، اوپیرا میکس، یو سی براؤسر، گوگل کروم اور فلپ کارٹ لائٹ یا اسنیپ لائٹ شامل ہیں۔
یہ ایپلی کیشنز اپنی اصل ایپلی کیشنز کی خصوصیات کے ساتھ ہیں جبکہ سائز اور اپنے ڈیٹا کنسیومنگ کے اعتبار سے نہایت ہی کفایت شعار سمجھی جاتی ہیں۔
ان ایپلی کیشنز کو اینڈروئیڈ فونز میں انسٹال کرنے کے بعد انٹرنیٹ ڈیٹا کی معیاد سے پہلے ختم ہونے کی شکایت سے بچا جاسکتا ہے جب کہ ان ایپلی کیشن میں وہ تمام سہولیات موجود ہیں جس کی انٹرنیٹ صارف کو ضرورت محسوس ہوتی ہے۔