ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا

ٹماٹر کی نایابی اور مہنگے داموں میں فروخت کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا،رکن ایم کیو ایم کامران اختر کا کہنا ہے کہ اب شوہر اپنی بیویوں کو ٹماٹر بطور تحفہ دینے لگے ہیں۔

ملک بھر میں عوام کی دسترس سے دور ٹماٹر نے پارلیمنٹرینز کو بھی پریشان کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے کامران اختر نے ٹماٹر کی مہنگی داموں فروخت پر توجہ دلائو نوٹس پیش کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹماٹر عوام کی پہنچ سے دورہوگیاہے۔

وزیرزراعت سندھ اور پرائس کنٹرول سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک سے ٹماٹر درآمد کرے گی ،کوشش ہے بہت جلد ٹماٹر کی قیمتیں کنٹرول ہوجائے۔

مارکیٹ ریٹ کے مطابق اب بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت 160 سے180 روپے تک ہے۔عوامی ٹماٹر کو حسرت بھری نگاہ سے دیکھ تو سکتے ہیں لیکن اسے خریدنے کے متحمل نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے