ممتاز بھٹو کی پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان کردیا، شاہ محمود قریشی نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام نے توقعات سے بڑھ کر رسپانس دیاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اور بھی قد آور شخصیات پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، اسی ماہ ایک اور بریک تھرو دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیغام سندھ میں پھیل گیا ہے۔ دادو، کشمور اور حیدر آباد کے جلسے کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ وزير خزانہ اسحاق ڈار کو مستعفی ہوجانا چاہیے، اسحاق ڈار کے ڈاکٹرز کہتے ہیں وہ 4 منٹ سے زیادہ کھڑے نہیں ہوسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس کھل گیا ہے اس سے اسحاق ڈار پر بوجھ بڑھ جائے گا۔