وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسزپردہشت گرد حملےکی مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسورکوشکست دی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں یاد رکھی جائیں گی ۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کے خلاف بہادرافواج کے کردار کو قوم بُھلا نہیں سکتی ۔ ملک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ کردیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ،اس ناسور کا جلد خاتمہ ہوگا۔