پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے سے روکا تھا اور یہی روکنا میرا اور پارٹی میں اختلافات کی وجہ بنا۔

راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے ملک کی مختلف جماعتوں نے اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیشکش کی لیکن میں نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کو نہیں چھوڑا، پرویز مشرف نے بھی مجھے خریدنے کی بہت کوشش کی اور مجھے انتخابات میں شکست دینے کے لئے 5 ان پڑھ وزیر بھی استعمال کئے لیکن پرویز مشرف کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں 35 سال سے مسلم لیگ (ن) میں ہوں اور میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا، آج بھی پارٹی سے میرے اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے محاذ آرائی سے روکا تھا اور یہ روکنا میرا اپنی جماعت سے اختلافات کی وجہ بن گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے