کراچی:جیو نیوز کی وین پر فائرنگ،سیٹلائٹ انجینئر جاں بحق

11994447_10206467006547526_405081851_n

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

جیو نیوز کے بیورو چیف فہیم صدیقی نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین افراد نے جیو نیوز کی سیٹلائٹ وین پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں جیو نیوز کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔

سیٹلائٹ انجینئر کو سات گولیاں لگیں جن میں سے 3 ہاتھ میں، تین پیٹ میں جبکہ ایک گولی ان کے چہرے پر لگی۔

سیٹلائٹ وین کے ڈرائیور کو کاندھے میں دو گولیاں لگیں تاہم ڈرائیور شدید زخمی حالت میں گاڑی کو چلاتے ہوئے آغا خان اسپتال لے آیا۔

گاڑی میں موجود ٹیم کے دو رکن گولی لگنے سے محفوظ رہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ انجینئر ارشد جعفری زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔

ارشد جعفری کے چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

ارشد جعفری نے لواحقین میں ایک بیوہ اور آٹھ بچے چھوڑے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے