سول سروسز کے امتحانات کے نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اہلیت کم از کم ایم اے (16 سالہ تعلیم)ہو گی۔
مقابلے کے امتحانات میں اصلاحات کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اورجلد یہ تجاویز وزیراعظم نواز شریف کو منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ایک وفاقی وزیر کے علاوہ بیوروکریسی کے اعلی افسران بھی شامل ہیں۔