کاش یہ لوگ قربانی کے نام پر پیسے ضائع نہ کرتے

قربانی کا گوشت

تحریر: مہتاب عزیز

اس سال دوستوں اور رشہ داروں کی شادیوں پر 2 لاکھ سے اوپر لگانے پڑے۔ ویلنٹائن ڈے پر گفٹ + پارٹی پر 18 ہزار لگائے۔ گرمیوں میں ہنزہ کی سیر پر 27 ہزار لگے۔ اب تک 3 میوزیکل کنسرٹ ہوئے، سات سات ہزار کا ٹکٹ لے کر شرکت کی۔
 
پیزا ہٹ، میکڈونڈ، کے ایف سی وغیرہ کی رسیدیں دیکھیں تو معلوم ہوا 40 ہزار سے اوپر یہاں لگ گئے ہیں۔ میں ریگولر ڈرنک تو نہیں کرتا البتہ ویک اینڈ پر دوستوں کے ساتھ مل کر شغل لگا لیتا ہوں مہینے میں سات آٹھ ہزار کا خرچ یہ بھی ہے۔ نیو ائیر نائیٹ کے پروگرام پر بھی 20 ہزار تو کہیں گئے نہیں۔ 70 ہزار سیلری کا پتہ ہی نہیں چلتا کہاں سے آتی ہے اور کدھر جاتی ہے۔ اپنا تو یہ حال ہے ادھر کچھ جاہل لوگ ہیں جو ’’عیدالاضحی‘‘ پر ہزاروں لاکھوں روپے قربانی کے نام پر ضائع کر دیتے ہیں۔
 
کتنا اچھا ہو اگر یہ ان پیسوں سے جانور کاٹنے کے بجائے کسی غریب کا بھلا کر دیا کریں۔
Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے