سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی منیٰ حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں
۔اسد مرتضیٰ کے اہل خانہ نے اس حوالے سے سفارت خانہ سے رابطہ کرلیا۔
اسد مرتضیٰ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کہ منیٰ حادثہ کے بعد سے اسد مرتضیٰ سےاب تک رابطہ نہیں ہو رہا تھا ، وہ اپنا تیسرا حج ادا کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ اسدمرتضیٰ گیلانی رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں
اسد مرتضی گیلانی کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ سانحہ منیٰ میں جاں بحق ہو گئے ۔
اسد گیلانی اپنے دوستوں کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے گئے تھے ۔