پاکستانی موقف اجاگر کرنے کےلیے وزیراعظم نیویارک میں

nawaz2

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 30ستمبر کو خطاب کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی مختلف کانفرنسوں اور اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور اس دوران وہ مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے جس کے تحت بھارت کے جارحانہ رویے کیخلاف کھل کر بات کی جائے گی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی مخالفت کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے