جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

iqbal

شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے.

جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کینسر میں مبتلا تھے اور گذشتہ کچھ عرصے سے شوکت خانم ہسپتال میں زیرِ علاج تھے.

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے ادا کی جائے گی.

اقبال

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 1944 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز اور 1956 میں لندن سے وکالت کی ڈگری حاصل کی.

پاکستانی ماہر قانون اور ادیب ، حکم الامت علامہ اقبال کے فرزند جاوید اقبال 5 اکتوبر 1924 کوپیدا ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی سے بی ۔ اے پاس کرنے کےبعد 1954ء میں انگریزی اور فلاسفی میں ایم اے کا امتحان اعزاز کے ساتھ پاس کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔

1954ء میں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی اور 1956ء میں بارایٹ لا ہوئے۔ 1960ء میں آسٹریا کے شہر کینبرا میں ایشیا میں آئین کا مستقبل کے مذکراہ میں شرکت کی۔ تین مرتبہ اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کے رکن کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ 1961 میں حکومت امریکہ کی دعوت پر وہاں گئے اور کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ’’اقوام متحدہ کا مستقبل‘‘ پر لیکچر دیے۔

1965ء میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور 1971ء میں لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔وہ 8 مارچ 1982 سے 5 اکتوبر 1986 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے. متعدد انگریزی اور اردو کتابوں کے مصنف ہیں۔ ہائیکورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک دانشور کی حیثیت سے سرگرم عمل تھے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نظریہ پاکستان سمیت مختلف موضوعات پر متعدد کتب لکھیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے