ہائر ایجوکیشن کمیشن نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹ پر غیر الحاق شدہ اداروں کی لسٹ جاری کی ہے، جس میں سرگودھا یونیورسٹی سے منسلک سب کیمپسز کو بھی بوگس قرار دیا گیا ہے۔
جاری کردہ لسٹ کے سیریل نمبر 116 پر سرگودھا یونیورسٹی کے مندرجہ ذیل کیمپسز کو غیر الحاق شدہ بتایا گیا ہے :
1. منڈی بہاوالدین
2.فیصل آباد
3. لاہور سب کیمپس
4. میانوالی
5. بھکر
6. سیالکوٹ
7. راولپنڈی
ایچ ای سی کی ویب سائٹ پہ یہ لسٹ اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے :
http://www.hec.gov.pk/OurInstitutes/Pages/Hec%20Non%20Recognized.aspx
ذرائع کے مطابق ان کیمپسز میں تعلیم کا معیار بالکل نہیں تھا، پبلک پرائیویٹ پالیسی کے تحت یہ کیپمسز کا مقصد صرف اور صرف پیسہبن چکا تھا، جس کی بنا پہ ایچ ای سی نے یہ اہم قدم اُٹھایا، تاہم جو طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں ، ان کے لئے کوئی بھی حکمت ِ عملی کا ترتیب نہ دیا جانا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ جس کا فوری حل ضروری ہے۔
بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے درخواست دیتے وقت ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تعلیمی اسناد ،سرٹیفکیٹس اور ڈگریوں کی تصدیق کروانا لازم ہوتا ہے.الحاق ختم ہونے کی بنا پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے سب کیمپسز کے طلبا و طالبات کی ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کی HECسے تصدیق نہیں ہوسکے گی، جس کی بنا پر طلبا ،طالبات اور والدین کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا جس کاازالہ کسی صورت ممکن نہ ہوسکے گا۔
عوامی سماجی حلقوں اور والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری ایجوکیشن،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے معاملہ کی نزاکت کا نوٹس لیتے ہوئے طلبہ وطالبات کے قیمتی سال اور انکے والدین کے روپوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات کرنیکی اپیل کی ہے۔