آج محکمہ ڈاک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

post 2

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محکمہ ڈاک کا عالمی دن منایاجارہاہے اور اس موقع پر میانوالی پوسٹل سروسز کے عملے نے بھی اس عزم کااعادہ کیاکہ ادارے کو مزید تیز تر، مربوط ، جدید اور رابطے کا مضبوط وسیلہ بنائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ڈاک کا مربوط نظام رائج ہے اور عام خطوط، رجسٹری ، منی آرڈر اور دیگر حوالوں سے دنیا اس کی مرہون منت ہے مگر اب انٹرنیٹ ، موبائل فون کے دورنے طرزوضروریات زندگی کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیاہے اور ہمارے ہاں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ محکمہ دم توڑرہاہے ۔

محکمہ ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں محکمہ ڈاک کو مزید موثر، مربوط، جدید اور وسیع العمل بنانے کا عہد کیا جاتا ہے۔آج اس موقع پر ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ خان کی قیادت میں میانوالی پوسٹل سروسز کے عملہ نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ادارے کو مزید تیز تر، مربوط، جدید اور رابطے کا مضبوط وسیلہ بنائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے