پاکستانیو تیار ہوجاؤ، نیا دور شروع ہوگا: عمران خان

imran khanتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانیو تیار ہوجاؤ ایک نیا دور شروع ہوگا ۔ قوم عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہےمیں نے ملک کا پرچم بلند کیا۔غدار وہ ہوتا ہے جو ملک سے بے وفائی کرے ۔

لاہور میں این اے122 کے الیکشن مہم کے سلسلے کے آخری جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے ان کا مزیدکہنا تھا کہ انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش اور نیت ہے،کامیابی اور عزت اللہ دیتا ہے۔ علیم خان نے لوگوں کے دلوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔لیکن الیکشن کمیشن اور پولیس مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر درباری چننے ہیں تو کوئی عقلمند درباری چن لیں۔ حکومت نے لاہور کی میٹرو پر ہر کلومیٹر پر 11 ارب اور اسلام آباد کی میٹرو پر 20 ارب خرچ کیے،میٹرو کا اربوں روپیہ حکمرانوں کی جیبوں میں گیا ۔

عمران خان نے مجمع سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستانیو ںتیار ہوجاؤ۔ ایک نیا دور شروع ہوگا ، مجھے پاکستان کا سنہرا دور نظر آرہاہے ۔ہم خیبرپختونخوا میں انقلابی تبدیلیاں لائے ہیں ،خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا جارہاہے۔ ہم پنجاب کی پولیس اورتعلیم کوٹھیک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ، یہودی کے پیسے کی بات نہ کریں۔ میں برے وقت میں جدہ نہیں بھاگوں گا ۔ آپ کےبچے باہر کاروبارکرتے ہیں،دوسروں سےپاکستان میں پیسا لانےکاکہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے پاس 140 ارب روپے ہیں وہکہاں سے کمائے ؟ عمران کا پیسہ عمران کے نام پر ہے بیٹوں کے نام پر نہیں،میرا ایک روپیہ بھی ملک سے باہر نہیں، سارا پاکستان میں ہے۔ غداری وہ کرتا ہے جس کی دولت پاکستان سے باہر ہے، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،عمران پاکستان سےغداری نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ بینظیر کی حکومت گرانے کیلیے نوازشریف نے پیسہ لیا۔وزیراعظم پاکستان کے ہیں اور پیسہ باہر رکھاہوا ہے ۔آپ اگر واقعی شیر ہیں توبے وقوف اور احمق لوگوں کے پیچھے کیوں چھپتے ہیں، ہم پاکستانیوں سے پیسا جمع کرتے ہیں اور شفاف آڈٹ کراتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے