حکومت نے ڈاکٹروں کے فکسڈ میڈیکل رسک الائونس کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 31 اکتوبر تک رسک الائونس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
حکومت اور ڈاکٹروں کےد رمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، ڈاکٹروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فکسڈ میڈیکل رسک الائونس ڈاکٹروں کا حق ہے، وزیر اعظم سے منظوری کے بعد 31 اکتوبر تک رسک الائونس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا