پاک فوج میں ترقی پانے والے 4 افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

راولپنڈی: پاک فوج میں حال ہی میں ترقی پانے والے 4 افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف لگایا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو انسپکٹر جنرل کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی جی سی اینڈ آئی ٹی) اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے