ساہیوال: سرکاری اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں اے سی خراب ہونے سے 5 بچے جاں بحق

ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ کی خرابی کے باعث 5 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں زمان وٹو کے مطابق شدید گرمی میں اے سی خراب ہونے سے ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جس سے 5 بجے انتقال کرگئے۔

ڈی سی ساہیوال کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا تھا، فوری طور پر ایم ایس آفس سے اے سی اتروا کر بچوں کے وارڈ میں لگوادیا گیا ہے۔

ڈی سی ساہیوال نے واقعہ کی تفصیلات سے متعلق صوبائی حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا جس پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان صوبائی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکریٹری صحت اور کمشنر ساہیوال ڈویژن سے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے