امریکا کے سونے کے ذخائر رکھنے والی دنیا کی محفوظ ترین عمارت

اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ دنیا میں سب سے محفوظ جگہ اور مضبوط عمارت کون سی ہے تو اس کا جواب ہے فورٹ ناکس کیونکہ یہ جگہ آپ کی سوچ سے بھی زیادہ محفوظ ہے۔

یہ فورٹ ناکس ہے کیا ؟ فورٹ ناکس میں امریکا کے آدھے سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھے جاتے ہیں، اپنی سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر کی بناء پر اسے کرہ ارض کی سب سے محفوظ جگہ مانا جاتا ہے۔

عمارت کے قریب جانا تو دور کی بات ہے، اس احاطے کے قریب بھی جانے کا کوئی نہیں سوچ سکتا۔

اس عمارت کا اصل نام ‘یونائیٹڈ اسٹیسٹس بلین ڈیپوزٹری’ ہے، عمارت کے چاروں طرف اسٹیل کا احاطہ بنا ہوا ہے۔

یوایس ٹریزری کے مطابق عمارت کنکریٹ، گرینائٹ اور اسٹیل سے بنی ہوئی ہے تاکہ اس پر کسی بھی قسم کی بیرونی دراندازی نا ہو سکے۔

یو ایس ٹریزری کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق فورٹ ناکس جدید ترین حفاظتی ہتھیاروں سے لیس ہے، یہ ہتھیار ہیں کون سے اس کے بارے میں تو یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اس بارے میں اندازہ ضرور لگایا جا سکتا ہے کہ اس عمارت کے ارد گرد زیر زمین بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں اور بجلی کے کرنٹ والی باڑ بھی موجود ہے۔

لیزر کی لائن پر پاؤں پڑتے ہی خودکار مشین گنز چلنا شروع ہوجائیں گی جب کہ جس علاقے میں یہ عمارت موجود ہے اس کی نگرانی سیٹیلائٹ کے ذریعے 24 گھنٹے تک کی جاتی ہے۔

ٹریزری کی جانب سے حفاظتی امور سے متعلق کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھا گیا اور عمارت کے چاروں کونوں پر ایک گارڈ باکس بنا ہوا ہے۔

فورٹ ناکس کے تہہ خانے میں شوٹنگ رینج بھی موجود ہیں جہاں ماہر شوٹر ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال میں یہ جگہ 40000 فوجیوں اور اپنے ملازمین کے لیے آماجگاہ بن سکتی ہے۔

فورٹ ناکس کا اپنا ہنگامی بجلی پیدا کرنے والا پلانٹ اور پانی کا نظام ہے، فورٹ ناکس کا شمار ان عمارتوں میں بھی ہوتا ہے جہاں کسی بھی قسم کا وزٹ نہیں کیا جا سکتا۔

والٹ کا ڈور اسٹیل اور کنکریٹ کا بنا ہوا ہے اور اس کا وزن ہی 20 ٹن سے زیادہ ہے۔اس دروازے کے لاک کمبینیشن سے صرف چند ملازمین ہی آگاہ ہیں اور وہ ایک دوسرے کے سامنے بھی ان کمبی نیشنز کا استعمال نہیں کرتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے