جنیوا میں16قیراط کا نایاب گْلابی ہیرا 2 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ریکارڈ قیمت میں نیلام ہو گیا۔یہ دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے ، جس نے آکشن کے دوران ایک ہفتے میں نیلامی کا دوسرا بڑا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
جنیوا کے مشہور کرسٹیز آکشن ہاؤس میں مختلف نایاب اشیا کی نیلامی ہوئی، نیلامی کے آخری روز چینی کلائنٹ نے 16قیراط کا نایاب گلابی ہیرا 2کروڑ 85 لاکھ ڈالر میں خرید لیا ۔ آکشن ہاؤس کے منتظمین کے نایاب ہیرا 28ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوجانے کی توقع تھی