جرمنی کے شہر کولون میں ہزاروں مسخرے سڑکوں پر نکل آئے

dddجرمنی کے شہر کولون میںموج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ اسٹریٹ کارنیول کا آغاز ہوگیا ، جس کے ساتھ ہی ہزاروں مسخرے سڑکوں پر نکل آئے۔

میلے میں شرکت کیلئے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیوم پہنے ہزاروں افراد کولون پہنچے ہیں۔

کولون کی گلیوں میں جمع ہونیوالے ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ یہاں خوب ہلہ گلہ کرنے اور لطف اندوز ہونے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔

ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس تہوار کا سال بھر انتظار کرتے ہیں اور رات بھر یہاں جی بھر کے جشن مناتے ہیں، دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینوں سے لطف اندوز ہونے کولون آتی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے