افریقہ:ایک دن میں دو سال کے برابر بارش:120 افراد ہلاک

مشرقی افریقا میں ایک روز میں دو سال کے برابر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی اور صرف کینیا میں مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔

اقوام متحدہ اور فیمین ارلی وارننگ سسٹم نیٹ ورک کے مطابق افریقی ملک ڈجی بوٹی میں صرف ایک روز میں دو سال کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک جن میں کینیا بھی شامل ہے، اکتوبر سے نومبر کے وسط تک اوسط درجے سے 300 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

اقوام متحدہ اور ڈجی بوٹی حکام کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے امریکا اور چین کی فوجی بیس رکھنے والے ملک میں 10 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

[pullquote]کینیا میں بارش کی تباہ کاریاں[/pullquote]

کینین حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث کینیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 60 سے زائد افراد مغربی پوکوٹ کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں۔

پوکوٹی کاؤنٹی میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد نمونیا اور ڈائریا سمیت دیگر بیماریاں بڑے پیمانے پر بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب مقامی حکام نے امدادی کارروائیوں میں سستی کا الزام عائد کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے فلاحی کام تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی پوکوٹ کاؤنٹی کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 5000 نفوس پر مشتمل دو گاؤں کا رابطہ مکمل طور پر دنیا سے منقطع ہو گیا ہے اور لوگوں کو فوری طور پر غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے