مختلف دِکھائی دینے کیلئے دلچسپ حلیوں میں تبدیل ہو جانے کا شوق صرف انسانوں کو ہی شوق نہیں ہوتا بلکہ اب تو پالتو جانور بھی اس شوق کی تکمیل کیلئے میدان میں اُتر آئے ہیں۔
اس کی جیتی جاگتی مثال چین میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب ایک کتا پانڈے کا روپ دھارے گھومتا دِکھائی دیا۔
پہلی نظر دیکھنے پر ہرایک اس کتے کو پانڈا ہی سمجھتا ہے لیکن نہیں جناب یہ تو ایک پالتو کتا ہے جو پانڈے کا روپ دھار کرسب کو بے وقوف بنا رہا ہے۔
اس کتے کے مالک نے انوکھے ہیئر کٹ اور بلو ڈائی سے اس کی شکل ہی تبدیل کر ڈالی ہے جس کی وجہ سے یہ پالتو کتا آج کل نہ صرف سپر اسٹار بنا ہوا ہے بلکہ سیکھنے والے اس رُک کر دیکھنے پر حیران ضرور ہوجاتے ہیں