قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے زلزلہ زدگان کو امداد سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اچھے نتائج نہیں آئیں گے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف بتائیں کون ان کی ٹانگیں کھینچ رہا ہے۔ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے سروں کی قربانی دی ہے، پیپلزپارٹی ختم ہونے کا ڈھنڈورا پیٹنے والے خود ختم ہوجائیں گے۔