لاہور میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی کے گھر چوری کی واردات

 choriماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے گھر چوری کی واردات میں گھریلو ملازمہ قیمتی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئی۔

 لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن اورنگزیب بلاک میں وزیراعظم نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے گھر چوری کی واردات میں نقدی اور قیمتی زیوارت چوری ہوگئے۔ پولیس کےمطابق اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے کہ اس دوران گھریلو ملازمہ گھر سے قیمتی زیورات سمیت نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نذیراں بی بی نامی خاتون کافی عرصے سے عباس شریف کی گھریلو ملازمہ تھی تاہم آج اس نے اہل خانہ کے گھر پر موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھایا۔ پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے میں موجود دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے