پرویز مشرف اور خانہ کعبہ کا دفاع

براہ مہربانی آپ پرویز مشرف صاحب کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو بے شک کیجیے لیکن تاریخ کو مسخ مت کیجیے۔ 1979ء میں خانہ کعبہ کا جہیمن العثیبی اور اس کے سینکڑوں ساتھیوں سے محاصرہ ختم کروانے میں سب سے اہم کردار فرانسیسی انسداد دہشت گردی یونٹ کا تھا۔

https://www.br.de/mediathek/video/dokumentation-mekka-1979-urknall-des-terrors-av:5db9e15a749364001a1cc779?fbclid=IwAR2sQStF1FazuBWuhsBc2_InqBWA3rZ0fppFYOOPLfYFqOOJGrTpm6Zlk8M

حملہ آوروں کو تہہ خانوں تک لانے اور پھر تقریبا تین سو کلوگرام آنسو گیس چھوڑنے کا منصوبہ بھی فرانسیسیوں کا تھا۔ یہ گیس ایک خصوصی طیارے سے مکہ لائی گئی تھی۔ فرانسیسی کمانڈوز طائف میں رہے اور پھر مقامی سعودی فوجیوں نے کارروائی شروع کی۔

اس حوالے سے اب تک کی سب سے مستند ڈاکومینٹری حال ہی میں ایک جرمن نشریاتی ادارے نے نشر کی تھی۔ اس میں وہ دستاویزات اور ویڈیوز بھی دکھائی گئیں جو اب تک خفیہ تھیں۔ ان لوگوں کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے، جو اس کارروائی میں شریک تھے۔ ان فرانسیسی کمانڈوز کے یادداشتیں اور انٹرویو بھی شامل ہیں، جو فرانس سے لائے گئے تھے۔ اس فرانسیسی پائلٹ کا خط بھی، جس نے اتنی بڑی مقدار میں آنسوگیس ٹرانسپورٹ کرنے کی حامی بھری تھی۔ لیکن اس تمام تر آپریشن میں پاکستان یا پاکستان کے کسی کمانڈر کا کوئی ذکر تک نہیں ملتا۔
یہ ڈاکومیٹری جرمن زبان میں ہے۔ لیکن بہت سے دوست اس وقت کی تاریخی فوٹیج دیکھ سکتے ہیں، کچھ انٹرویوز عربی اور انگلش میں ہیں، وہ حصہ سمجھ سکتے ہیں۔

کبھی وقت ملا تو اس کا خلاصہ ضرور اردو میں پیش کروں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے