سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میرے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رابطے ہیں ان کا مجھ سے فون پر کئی بار رابطہ ہوا ہے۔ میں بھی ان کو پسند کرتا ہوں.
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک صاف ستھرے سیاستدان ہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں
وہ ہمارے ملک کے اہم رہنما ہیں جن کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو اس کا خمیازہ سندھ کی حکومت کو بھگتنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اگر اپنے باپ کے راستے پر چلیں گے تو ان سے بھی جنگ ہوگی
اگربی بی شہید کے راستے پر چلیں گے تو ان کیلئے جان بھی حاضر ہے