امریکی پولیس افسر کی غلط پارکنگ اور خود پر جرمانہ

police اگر ہر پولیس افسر اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری سے انجام دینے لگے تو جرائم پر قابوپانا آسان ہوجائے گا تاہم ایسی ایک مثال دیکھنے میں آئی امریکا میں جہاں ایک ایماندار پولیس افسر نے معذوروں کی گاڑیوں کے لیے مخصوص جگہ پرغلطی سے اپنی گاڑی کھڑے کرنے پر خود ہی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے چالان کاٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وسکونسن کے علاقے ملکواکی کاؤنٹی کے پولیس افسرڈیوڈ کلارک نےاس وقت اپنے پورے ڈیپارٹمنٹ کو حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے اپنے ہی نام پارکنگ ٹکٹ یعنی جرمانہ عائد کردیا۔ ڈیوڈ بزرگوں کے دن کے موقع پر ایک تقریب میں شرکت کے لیے جب وہاں پہنچے تو اپنی کار غلطی سے معذورں کے لیے مخصوص کی گئی کار پارکنگ میں کھڑی کردی اور اپنے ماتحت سے کہا کہ وہ کار کو ہٹا کر دوسری جگہ کھڑی کردے لیکن جب وہ تقریب سے واپس آئے تو ان کی کار وہیں کھڑی تھی جس پر پولیس افسر نے دوسرے شہریوں کی طرح خود پر جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ عائد کرنے کے بعد ڈیوڈ نے نہ صرف 35 ڈالر کا جرمانہ ادا کیا بلکہ معذوروں کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے لیے 200 ڈالر مزید بھی عطیہ کردیئے۔

پولیس افسر کاکہنا تھا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ اس کے حکم کے باوجود اس کی اسکواڈ کار دوسری جگہ کیوں پارک نہیں کی گئی جب کہ قانون پولیس اہلکار یا عام شہری سب کے لیے ایک جیسا ہے اس لیے اس کا اقدام بالکل درست تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے