حکومت سٹیل ملزکومالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے موثراقدامات کرےگی:وزیرخزانہ

ishaq darاسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے درمیان سیاسی ، معاشی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیرخزانہ اسحق ڈارنے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سٹیل ملز کو مالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات کرے گی۔

وہ اسلام آباد میں پہلے باضابطہ پاکستان روس سرمایہ کار فورم سے خطاب کر رہے تھے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان روس کے درمیان سیاسی ، معاشی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا کراچی میں پاکستان کے ایوان ہائے صنعت و تجارت کی فیڈریشن اور بینکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے تاجر برداری پرزوردیا کہ وہ ٹیکس وصولی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی مدد کریں۔

انہوں نے ایوان ہائے صنعت و تجارت سے کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کی خاطر بہتر رابطے کیلئے حکومت اور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے