بدین کا میدان ذوالفقار مرزا نے مارلیا، پیپلزپارٹی کو بدترین شکست

mirzaسندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بدین سے ذوالفقار مرزا گروپ نے کلین سوئپ کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کی تمام 14 نشستیں جیت لیں جب کہ پیپلزپارٹی کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بدین سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے حمایتی گروپ نے 14 وارڈ کی تمام یونین کونسل کی نشستیں جیت لی ہیں اور علاقے میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 بدین میں مرزا گروپ کے امیدواروں نے بوتل کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا اور غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ’’تیر‘‘ کو مات دے دی۔

بدین میں پیپلزپارٹی کے اثرورسوخ رکھنے والے علاقوں میں بھی اسے بدترین شکست ہوئی جب کہ مرزا گروپ کی کامیابی کے بعد اس گروپ کے حمایتی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا،

اس موقع پر قومی پرچم بھی لہرائے گئے، مرزا گروپ کے حامیوں نے ان کے اور شہید بے نظیر بھٹو کے حق میں نعرے لگائے جب کہ اس دوران سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بھی نعرے لگائے گئے۔

بدین میں پیپلزپارٹی کو بدترین شکست کے بعد جیالوں کے کیمپ میں سناٹا چھاگیا جب کہ کامیابی کے بعد ذوالفقار مرزا کے حمایتی مرزا فارم ہاؤس پہنچ گئے اور ڈھوپ کی تھاپ پر رقص کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے