مغربی ممالک کی پالیسیاں کئی حوالوں سے دہشتگردوں کی مدد کررہی ہیں ۔ بشار الاسد

شامی صدر کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ شام مین داعش کے پھیلنے کے لئے قدرتی ماحول پیدا ہوچکا تھا ۔داعش قطر , سعودیہ اور ترکی جیسے ممالک کی حمایت سے وجود میں آئی اسی طرح شام میں خانہ جنگی کی ابتداء کے بعد سے مغربی پالیسیاں بھی داعش کی مددگار ثابت ہوئی ہیں ۔ اٹلی کے نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سمیت کئی امریکی عہدیدار اپنے بیانات میں یہ بات کہہ چکے کہ القاعدہ امریکی و سعودی سرمایہ سے قائم کی گئی

داعش 2006 مین عراق مین زرقاوی کی قیادت میں ہوئی جنہیں بعد میں امریکی فوجیوں نے ہلاک کردیا اس کے بعد امریکی سرپرستی میں عراق میں دوباہ اس تنظیم کو منظم کیا گیا ۔داعش کے موجودہ سربراہ نیویارک میں امریکی قید میں تھے جن کو رہا کرکے داعش کا سربراہ بنایا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ داعش شام میں نہیں بلکہ عراق میں بنائی گئی انہوں نے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر نے کہا ہے عراق کے خلاف جنگ نے بھی داعش کی بننے میں کردار ادا کیا ہے

بشار الاسد کا کہنا تھا کہ جب تک ملک کے تمام علاقے شامی حکومت کے کنٹرول میں نہیں آتے الیکشن کے لئے ٹائم ٹیبل دینا ممکن نہیں

اگر شام کے عوام مذاکرات کے زریعے صدارتی الیکشن پہ متفق ہوتے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔ یہ بات واضح ہے کہ میں اپنے ملک کو جلتا ہوا نہیں دیکھ سکتا ۔ جب تک میرا ملک پرامن نہیں ہوتا میرا مستقبل بھی پرامن نہیں ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے