جعلی ڈگریوں اوراسناد کے قصے توبہت سنے ۔۔۔۔ لیکن پشاورمیں توجعلی درسگاہ کا انکشاف ہوا ہے اوروہ بھی افغان یونیورسٹی۔۔۔۔
ٹوٹی کھڑکیاں، دیمک زدہ دروازے اورخستہ حال عمارت۔۔۔۔
یہ منظرکشی کسی بھوت بنگلے کی نہیں بلکہ پشاورمیں جعلی افغان یونیورسٹی کی کی جارہی ہے۔ جسکی رجسٹریشن نہ توپاکستان میں ہے اورنہ ہی افغانستان میں۔۔۔۔
اطلاع ملنے پرضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی پرچھاپہ مارکرسیل کردیا۔ جعلی یونیورسٹی میں ۳۰۰سے زائد افغانی اورپاکستانی طلبہ وطالبات زیرتعلیم تھے۔۔۔ جن سے ۶۰۰۰ روپے ماہانہ فیس وصول کی جارہی تھی ۔۔۔ یونیورسٹی کی بندش سے طالبعلموں کو لالے پڑگئے اپنے تعلیمی مستقبل کے اورشدید احتجاج کا اعلان کیا۔۔
ڈپٹی کمشنرپشاورنے یونیورسٹی توسیل کردی لیکن انتظامیہ فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کوسخت سے سخت سزادی جائے گی۔۔۔