دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سکیورٹی فورسزنے ایک اوربڑی کامیابی حاصل کرلی خیبرایجنسی سے خودکش جیکٹس،فورسزکی وردیوں سمیت بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد کرلیا۔
مستک خیبرایجنسی میں ایف سی نے کی خفیہ اداروں کی اطلاع پربڑی کارروائی ، دم دباکربھاگنے والے دہشت گرد بڑی مقدارمیں بارودی مواد غاروں میں چھپا کرچھوڑگئے۔
ایف سی نے آپریشن کیا توبھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد کرلیا۔ جس میں ۱۲سوکلوبارود،خودکش جیکٹس،۵۰ آئی ڈیز اورفورسزکی وردیاں بھی برآمد کی گئییں۔
ایف سی ترجمان کے مطابق قبائلی بچوں کونشانہ بنانے کیلیے کھلونا بم اوردہشت گردوں کے مواصلاتی نظام میں استعمال ہونے والے ایف ایم ریڈیوسیٹ بھی برآمد ہوئے