فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی دوسری شام شاعری کے نام

فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی دوسری شام با ذوق بھی رہی اور دلچسپ بھی،نامور شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا، جس سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔

الحمرا ہال لاہورمیں فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی دوسری شام شاعری کے نام رہی۔ مشاعرے کی صدارت عطالحق قاسمی نے کی۔ مہمان خصوصی امجد اسلام امجد تھے۔

محفل میں نامور شعراء نے اپنا کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ شعراء کے کلام میں خیال کی پختگی، ترقی پسند اور پرامید سوچ کی جھلک تھی۔

بیاد فیض اور قاسمی کے نام سے منسوب اس مشاعرے میں جہاں شرکاء نے اپنا کلام پیش کیا وہیں فیض احمد فیض اور احمد ندیم قاسمی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ چار روزہ فیض انٹرنیشنل فیسٹیول 22 نومبر تک جاری رہے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے