بھارتی ریاست آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پدمنابھابالاکرشنا اچاریا کا کہنا تھا کہ اس میں کچھ غلط نہیں کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کے لئے ہے، دیگر ممالک سے ہندو بھی یہاں آکر رہ سکتے ہیں اور کیونکہ وہ کوئی غیر نہیں ہمارے اپنے ہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے ہمارے ہاں آباد ہونے والے ہندوؤں کے حوالے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں لیکن سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں انہیں کس طرح سے سہولیات فراہم کرنی ہیں، ہمیں ایک بھی بنگلادیشی کو نیشنل رجسٹر فار سٹیزن کی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہیئے۔
پی بی اچاریا کا مزید کہنا تھا کہ شمال مشرق ایک خطرناک علاقہ ہے جس کی وجہ سے بھارت کی سلامتی خطرے میں ہے، مختلف نظریات کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے میں ہے، ہمیں بھارت کی سلامتی کو بچانے کے لئے کوششیں کرنی چاہیئیں