آئمہ مساجد کو تقریرکیلئے لائسنس جاری کیے جائیں۔

پیرس: فرانس میں مسلمانوں کی سب سے بڑی اورمرکزی جماعت نے شدت پسندی ختم کرنے کیلئے مطالبہ کیا ہے کہ امام مساجد کو تقاریر کرنے کیلئے لائسنس جاری کیے جائیں۔

مسلمانوں کی فرنچ کونسل (سی ایف سی ایم) کے صدر انور ببک نے کہا ہے کہ ملک میں امام مساجد کو ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کی طرز پر سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں تاکہ وہ ’برادشت اور کھلے مذہب‘ کی ترویج کے پابند ہو سکیں۔

کونسل نے کہا ہے کہ وہ فرانسیسی روایات سے مطابقت اور مذہبی معلومات کا امتحان لینے کے بعد امام مساجد کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کونسل کے مطابق، اماموں سے ایک چارٹر پر بھی دستخط لیے جائیں جس میں وہ ’ملکی قوانین کے احترام‘ کے پابند ہوں گے۔

انور نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ تمام امام مساجدکیلئے سرٹیفکیٹ ضروری ہونے کی سوچ رکھتے ہیں یا نہیں۔ ’ایکشن کا وقت آن پہنچا ہے اور فرانس کے تمام مسلمانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جہادی نظریات کو مذہبی دلائل سے چیلنج کرنے کیلئے ایک کونسل قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پیرس حملوں میں 130 افراد کی ہلاکت کے 11 دنوں بعد یہ تجاویز سامنے رکھنے والے انور کہتے ہیں کہ تشدد میں ملوث افراد کو ’کبھی فرانسیسی مسلمانوں کی حمایت نہیں ملے گی‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے