جاپان کے شہر یوکوہامامیں ننھے بچوں کا گھٹنوں کے بَل دوڑنے کےدنیا کے سب سے بڑے اور منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
6 سے 9 ماہ کی عمر تک کے 601 بچوں نے اس منفردمقابلے میں اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور اس ریس میں تین میٹر کا فاصلہ تیزی سے گھٹنوں کے بَل دوڑتے ہوئے کیا اور ورلڈ ریکارڈ بکس میں اپنا نا م شامل کر والیا ۔
مقامی شاپنگ سینٹر میں منعقد کی گئی ریس شروع ہو تے ہی جہاں کچھ والدین اپنے بچوں کو ریسنگ ٹریک پر انکے پسندیدہ کھلونے دکھا کر تیز رفتارسے گھٹنے کے بَل چلنے پر اکساتے نظر آئے وہیں کچھ خود بھی بچوں کیساتھ بچے بنے انکی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دئیے