روسی وزیراعظم نے ترک روس مشترکہ منصوبے ختم کرنے کا اشارہ دےدیا

ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرائے جانے پر پیدا ہونیوالی کشیدگی تاحال برقرار ہے،روسی وزیراعظم کاکہنا ہے کہ ترکی اور روس کے مشترکہ منصوبے ختم کیے جا سکتے ہیں ،ترک کمپنیوں کے ہاتھ سے روسی مارکیٹ بھی نکل سکتی ہے۔

شامی سرحد کے نزدیک ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے،روسی وزیراعظم نے ترکی اور روس کے مشترکہ منصوبے ختم کیے جا نے کا اشارہ دے دیا۔

روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف کا کہنا ہے کہ ترکی اور روس کے مشترکہ منصوبے ختم کیے جا سکتے ہیںاور ترک کمپنیوں کے ہاتھ سے روسی مارکیٹ نکل سکتی ہے ۔

گزشتہ روز ترکی نے شامی سرحد کے نزدیک روسی جنگی طیارہ مار گرایا تھا،جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی آ گئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے