لشکر جھنگوی کا اہم رہ نما ہارون بھٹی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔

لاہور پولیس کے مطابق ہارون بھٹی کو سی آئی اے پولیس کچھ عرصہ قبل ہی دبئی سے لیکر لاہورآئی تھی ۔

آج شام ہارون کو اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بادامی باغ کے قریب ملک پارک اور قبرستان کے سامنے ایک چھوٹے سے گھر لے گئی ۔

ہارون بھٹی نے عاشورے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کیا تھا
ہارون بھٹی نے عاشورے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کیا تھا

گھر میں کوئی خاندان نہیں رہ رہا تھا بلکہ یہ ایک ڈیرہ طرز کی رہائش تھی ۔

پولیس نے جب اس گھر پر چھاپہ مارا توپولیس کے بقول گھر کے اندر سے فائرنگ کی گئی جس سے ہارون بھٹی قتل ہو گیا جبکہ تین پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گئے ۔

پولیس ابھی تک یہ بتانے سے قاصر ہے کہ زخمی تینوں کانسٹیبلز کے نام کیا ہیں اور انہیں علاج کے لیے کس اسپتال میں رکھا گیا ہے ۔

میڈیا جب موقع پر پہنچا تو ہارون بھٹی کے ہاتھوں اور پاؤں میں ہتھکڑیاں اور بیڑیاں تھیں جبکہ اس کی لاش گھر کے مین گیٹ کے سامنے پڑی ہوئی تھی ۔

قتل ہونے والے باقی تین افراد عمر ، عمیر ندیم اور نعمان کی لاشیں کمروں میں موجود تھیں جس سے واضح ہوتا ہے انہیں کمروں میں جاکر قتل کیا گیا کیونکہ گیٹ اور دروازوں میں گولیوں کے کوئی نشان موجود نہیں ۔

پولیس چاروں مقتولین کی لاشیں میو اسپتال لے گئی ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے