ممبئی …….. ہندوستانی بہو نے پرانی اشیاء کی خرید و فروخت اور تبادلے کی ویب سائٹ پر اپنی ساس کو فروخت کرنے کا اشتہار دے ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہو نے اشتہار کا عنوان بھی بہت دلچسپ لکھا ہے کہ "ایک ساس، بہترین حالت میں برائے فروخت ہے”، عمر 60 سال ، آواز اتنی میٹھی ہے کہ ہمسایوں کو قتل کرنے کے لیے کافی ہے۔
آپ جتنا بھی اچھا کھانا بناتے ہوں وہ اس میں نقص نکالنے کی بھی ماہر ہے۔ وہ ایک بہت اچھی مشیر بھی ہے، اورسمجھتی ہے کہ ہر دوسرے شخص میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔
آخر میں بہو نے لکھا کہ اگر کوئی میری ساس کو خریدنا نہیں چاہتا تو محض ایک کتاب کے بدلے تبدیل کروا کے لے جائے۔