آزاد کشمیر ٹیلی ویژن ملازمین کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کی مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرتے ہوئےگروپ1تا6 کے 356ملازمین کو مستقل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ ان میں وہ ملازمین بھی شامل ہیں جنھوں نے 2013 میں ٹی وی کی ملازمت اختیار کی ہے۔

پی ٹی وی انتظامیہ نے تفصیل جاری کرتے ہوئےبتایا ہے کہ انتظامیہ نے اب تک گروپ 4 تا 6کے 128ملازمین کی مستقلی کے احکام جاری کر دیئےہیں جبکہ باقی 228ملازمین کو بھی جلد مستقلی کے لیٹرز جاری کر دیئے جایئں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مستقلی کے اس عمل میں2004 سے پی ٹی وی کے زیرانتظام چلنے والےآزاد کشمیر ٹیلی ویژن پی ٹی وی مظفرآباد کے ملازمین کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے آزاد کشمیر ٹیلی ویژن پی ٹی وی مظفرآباد کے ان ملازمین میں مایوسی کی لہر دوڑگئی ہے۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر ٹیلی ویژن کے ان ملازمین کی مستقلی کے لئے سابق وزیراعظم پاکستان سیدیوسف رضاگیلانی بھی احکامات جاری کر چکے ہیں لیکن پی ٹی وی انتظامیہ ان ملازمین کو مستقل نہ کرنے کی ضد پر اڑی ہوئی ہے لیکن اپنے منظورنظر ملازموں کو دوسرے سنٹرزپر تبادلہ کر کے مستقل کر دیاجاتاہے۔

یہ بات قابل افسوس یے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے تمام ادارےکشمیر کو اپنی پالیسی میں شامل کرکےخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی دوروں کے دوران کشمیری عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف حالیہ و گزشتہ دورہ امریکہ اور دیگر دوروں کےدوران تواناآواز میں کشمیری عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں وہاں پی ٹی وی اپنے کشمیری ملازمین کی حق تلفی کرتے ہوئےاور ان ملازمین کو خصوصی طور پر نظر انداز کرتے ہوئےحکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی کو سپوتاژکرنے کے درپے ہے۔

آزاد کشمیر ٹیلی ویژن پی ٹی وی مظفرآباد کے ملازمین نےوزیراعظم محمد نواز شریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری ملازمین کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کا نوٹس لیتے ہےہوئے راست اقدام اٹھائیں اور ان ملازمین میں پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی کو ختم کر کے ان ملازمین کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے