ماسک کے بغیر مسجد میں داخلے پر پابندی ، ایف آئی آر کا اندراج ہوگا ۔

ایبٹ آباد : ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کی تمام مساجد ، بازاروں سمیت پبلک مقامات پر ماسک پہننے کا حکم جاری کر دیا ۔ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کے ساتھ خرید و فروخت نہ کی جائے ۔ انتظامیہ کے مطابق جو ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گا ، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی ۔

ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کی علماء اور تاجروں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں ۔ تھانہ میر پور کے ایس ایچ او عبد الغفور نے علماء سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد سے دریاں ، قالینیں اُٹھائے جائیں ، صفوں کے درمیان فاصلہ قائم رکھا جائے ۔ انہوں نے علماء سے درخواست کی کہ ماسک کے بغیر کسی نمازی کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عشاء کی نماز کے بعد علماء مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دیں ۔

علمائے کرام نے انتظامیہ کو مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو بھی اس سے آگاہ کریں گے ، علماء نے کہا کہ یہ اُن کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو صحت اور حالات کے مطابق شعور دیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے