11 روپے کی کرپشن پر 26 سال بعد نرس کو ایک سال قید کی سزا

بھارت میں جہاں بہت سے طاقت ور ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد گھوم رہے ہیں وہیں ایک نرس کو 26 سال بعد 11 روپے کی کرپشن کے الزام میں سزا سنادی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ  میں انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے مقامی اسپتال کی نرس نورجہاں کو 11 روپے کی کرپشن کے الزام میں ایک سال قید اور 100 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔نرس پر الزام تھا کہ اس نے 1989 میں مرکزی حکومت کی جانب سے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیئے چلائی جانے والی مہم میں جھوٹ بول کر حکومت  سے اپنا کمیشن وصول کیا ہے۔

اترپردیش کے مقامی ممبر اسمبلی کی جانب سے بوگس مہم کے الزامات کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک مقدمہ درج کیا تھا جس میں نورجہاں سمیت ایک خاکروب اور محکمہ صحت کے دیگر 3 افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومت سے کمیشن وصول کرنے کے لیئے نس بندی کے 11 سے 12 جعلی آپریشنز کا اندراج کرایا ۔

اینٹی کرپشن کی عدالت نے 26 سال اور 185 سماعتوں کے بعد نرس نورجہاں سمیت ایک خاکروب شوبرام کو مجرم قرار دیا  ہے، فیصلے کے تحت نرس نورجہاں کو ایک سال قید میں گزارنے کے علاوہ 100 روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،جب کہ اس دوران مقدمے میں نامزد  بقیہ تین افراد  چل بسے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے